پنچایت کا 11 سالہ طالبہ کو ونی کرنیکا حکم والدہ بچی کی جان بچا کر خانیوال میکے پہنچ گئی

پنچایت کا 11 سالہ طالبہ کو ونی کرنیکا حکم والدہ بچی کی جان بچا کر خانیوال میکے ...
پنچایت کا 11 سالہ طالبہ کو ونی کرنیکا حکم والدہ بچی کی جان بچا کر خانیوال میکے پہنچ گئی

  

خانیوال (ویب ڈیسک) پنچایت میں 11سالہ طالبہ کو ونی کا حکم والدہ بچوں سمیت ملزموں کے چنگل سے فرار ہو کر خانیوال پہنچ گئی۔ خانیوال کی نصرت بی بی کی شادی موضع گھمن ماڑی شورکوٹ میں ہوئی تھی جس نے بتایا کہ میرا بیٹا عمران ہری پور فیکٹری میں کام کرتا ہے جس پر رشتہ داروں نے الزام عائد کیا کہ ہماری بیٹی سے عمران نے زیادتی کی۔

پنچایت میں شبیر، نصیر، شہزاد، سروری، رقیہ سمیت دیگر رشتہ داروں نے عمران کی بہن 11سالہ اقرا شاہین جوکہ7ویں کلاس کی طالبہ ہے کو 14سالہ ندیم کے ساتھ شادی کرنے کا حکم دیا۔ رات کے اندھیرے میں نصرت بی بی اپنے چھوٹے چھوٹے بچوںسمیت گھر سے بھاگ کر اپنے والدین کے پاس خانیوال پہنچ گئی بعدازاں فون پر جھوٹے مقدمات میں پھنسانے قتل کرنے اوربیٹیوں کواغواکرنے کی دھمکیاںبھی دے رہے ہیں۔ سائلہ نے ڈی پی اوخانیوال کو تحفظ کی درخواست گزاری ہے۔

مزید :

خانیوال -