حسب حال سے علیحدگی کے بعد ناجیہ بیگ نے دوبارہ اداکاری کا آغاز کردیا

حسب حال سے علیحدگی کے بعد ناجیہ بیگ نے دوبارہ اداکاری کا آغاز کردیا
حسب حال سے علیحدگی کے بعد ناجیہ بیگ نے دوبارہ اداکاری کا آغاز کردیا

  

لاہور (ویب ڈیسک)حسب حال پروگرام سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والی ناجیہ بیگ نے ایک بار پھر اداکاری کا آغاز کردیا اور ان کی نئی سیریل جلد ہی نجی ٹی وی سے آن ائیرہوگی۔

مقامی اخبار کے مطابق ناجیہ بیگ کافی عرصے سے نجی ٹی وی کے شو کی میزبانی کررہی تھیں اور انہوں نے اداکاری سے عارضی طور پر کنارہ کشی اختیار کرلی تھی لیکن کچھ عرصہ قبل انہوں نے  پروگرام  حسب حال سے علیحدگی اختیار کرنے کے بعد دوبارہ ڈراموں میں کام شروع کردیا۔

ناجیہ بیگ نے کچھ عرصہ پہلے کراچی میں بھی ایک ڈرامے میں کام کیا جبکہ ان دنوں وہ لاہور میں ڈرامہ سیریل ”فیٹ فیملی“ میں کام کررہی ہیں جس کے ڈائریکٹر اداکار علی سکندر ہیں۔ ناجیہ بیگ کا کہنا ہے کہ اب وہ دوبارہ باقاعدگی سے ڈراموں میں کام جاری رکھیں گی۔

مزید :

تفریح -