قومی اسمبلی میں مشال خان کے قتل کیخلاف مذمتی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی گئی

قومی اسمبلی میں مشال خان کے قتل کیخلاف مذمتی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی ...
قومی اسمبلی میں مشال خان کے قتل کیخلاف مذمتی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی گئی

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)مشال خان کے قتل کیخلاف قومی اسمبلی میں مذمتی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مردان کی عبدالولی خان یونیورسٹی میں طالبعلم مشال خان کو قتل کئے جانے کیخلاف مذمتی قرارداد وفاقی وزیربرائے دفاعی پیداوار رانا تنویر کی جانب سے جمع کرائی گئی۔قرارداد میں کہا گیا کہ ایسے واقعات روکنے کے لئے موثراقدامات اٹھائے جائیں، مشال کے قاتلوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے اور توہین رسالت کے قانون کے غلط استعمال کوروکا جائے۔

قرارداد میں وفاقی اورصوبائی حکومتوں سے ذمہ داروں اورسہولت کاروں کیخلاف سخت کارروائی کامطالبہ کیا گیا ہے۔

قومی اسمبلی میں مشال خان کے قتل کیخلاف مذمتی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی گئی

مزید :

قومی -اہم خبریں -