انجمن نے فلم کا معاوضہ 30 لاکھ روپے مانگ لیا

انجمن نے فلم کا معاوضہ 30 لاکھ روپے مانگ لیا
انجمن نے فلم کا معاوضہ 30 لاکھ روپے مانگ لیا

  

لاہور (ویب ڈیسک) اداکارہ انجمن نے فلم میں کام کرنے کا معاوضہ 30 لاکھ روپے مانگ لیا جس پر ڈائریکٹر نے صائمہ کو کاسٹ کرلیا۔ مقامیا خبار کے مطابق ڈائریکٹر بلال لاشاری نے اپنی زیر تکمیل فلم ”مولا جٹ ٹو“ میں فواد خان کی ماں کا کردار کرنے کے لئے ماضی کی معروف اداکارہ انجمن سے رابطہ کیا تو انہوں نے 30 لاکھ روپے معاوضہ مانگ لیا جس پر انہیں قائل کرنے کی کوشش کی گئی وہ اپنا معاوضہ کچھ کم کریں کیونکہ یہ بہت زیادہ رقم ہے لیکن انجمن اپنی بات منوانے پر بضد رہیں جس پر ڈائریکٹر نے ان کی جگہ صائمہ سے رابطہ کیا جنہوں نے چند روز بعد فلم کی شوٹنگ کرادی۔ اس بارے میں انجمن کا موقف معلوم نہیں ہوسکا۔ بلال لاشاری کی مذکورہ فلم کی کاسٹ میں حمزہ علی عباسی، ماہرہ خان اور عمائمہ ملک سمیت بہت سے فنکار کام کررہے ہیں تاہم حسب عادت بلالا لاشاری فلم کی تمام تفصیلات پوشیدہ رکھنے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔

”میں روزانہ صبح اذان کی آواز سے اٹھتی ہوں اور ۔۔۔“سونو نگھم کے بعد بھارتی اداکارہ پوجا بھٹ میدان میں آگئیں ،ایسی بات کہہ دی جسکی کسی کو توقع نہ تھی

مزید :

تفریح -