پاکستان خود اسٹیٹ اسپانسرڈ دہشت گردی کا شکار ہے ،اپنی سرزمین کسی کے خلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے :آرمی چیف

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن )ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور باجوہ نے آرمی چیف قمر جاوید باجوہ سے امریکہ کے قومی سلامتی کے مشیر میک ماسٹر کی ملاقات کی تفصیل جاری کردی ۔آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری پریس ریلیز میں کہا گیا کہ امریکی قومی سلامتی کے مشیر میک ماسٹر نے جی ایچ کیو میں آرمی چیف سے ملاقات کی جہاں انہیں دہشت گردی کے خلاف جنگ اور خطے کے استحکام کے حوالے سے پاکستان کی کوششوں پر بریفنگ دی گئی ،انہیں بتا یا گیا کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں رنگ و نسل کو بالائے طاق رکھ کر کارروائی کر رہا ہے ۔اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان خود اسٹیٹ سپانسرڈ دہشت گردی کا شکار ہے ،ہم کسی کے لیے جنگ لڑنے کے الزام کو سختی سے مسترد کرتے ہیں اور پاکستان اپنی سرزمین کسی کے خلاف استعمال نہیں ہونے د ے گا۔امریکی قومی سلامتی کے مشیر نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی فوج کی کوششوں کو سراہا اور انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ خطے میں استحکام اور امن کے لیے مدد کرتے رہیں گے ۔
US NSA ack Pak Army's efforts in eliminating Ts and their infrastructure, assuring US sp to bring peace & stability in the region and globe. pic.twitter.com/wGTbdgC0Pk
— Maj Gen Asif Ghafoor (@OfficialDGISPR) April 18, 2017