مشال خان قتل کیس کو پاکستان میں مثال بنائیں گے،ذمہ دار کسی بھی جماعت کا ہو اسے سزا دلوائیں گے:عمران خان کی مقتول طالبعلم کے گھر آمد پر گفتگو

مشال خان قتل کیس کو پاکستان میں مثال بنائیں گے،ذمہ دار کسی بھی جماعت کا ہو ...
مشال خان قتل کیس کو پاکستان میں مثال بنائیں گے،ذمہ دار کسی بھی جماعت کا ہو اسے سزا دلوائیں گے:عمران خان کی مقتول طالبعلم کے گھر آمد پر گفتگو

  

صوابی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے مشال خان کے والد سے ان کے گھر پراظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ مشال خان قتل کیس کو پاکستان میں مثال بنائیں گے،ذمہ دار کسی بھی جماعت کا ہو اسے سزا دلوائیں گے۔

مشال خان قتل کیس،تحقیقاتی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرادی گئی

تفصیلات کے مطابق مردان میں عبدالولی خان یونیورسٹی میں طلباء کے تشدد سے جاں بحق ہونیوالے طالبعلم مشال خان کے گھر پر پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان پہنچے اور انہوں نے مشال کے والد سے تعزیت کا اظہارکیا اور اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مشال خان قتل کسی سے پیچھے نہیں ہٹیں گے،مشال کو ایک سازش کے تحت قتل کیا گیا اور ثابت ہوگیا کہ اس کا قتل توہین مذہب نہیں تھا۔عمران خان نے مزید کہا کہ اس قتل میں ملوث لوگ خواہ وہ کسی بھی جماعت،خواہ وہ وہ مذہبی ہوں یا سیاسی ہوں ان کو سزا دلوائی جائے گی۔ایسا سلوک کسی جانور کے ساتھ بھی نہیں ہوتا ہے جو کہ ایک انسان کے ساتھ کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ چاہے ذمہ دار پی ٹی آئی کا کیوں نہ ہوں ہم پور ا زور لگائیں گے کہ سزا دلوائیں،توہین رسالت کا الزام لگانے والوں کا راستہ بند کردیں گے۔ اس سے قبل عمران خان نے مشال کے والد اور والدہ سے تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ’’ یہ میرا آپ سے وعدہ ہے کہ ذمہ داروں کو چھوڑیں گے نہیں‘‘۔

یاد رہے کہ اس سے قبل پی پی کا وفد فرحت اللہ بابر کی قیادت میں مشال خان کے گھر گیا تھاجبکہ عمران خان پہلی شخصیت ہیں جو کہ پارٹی کے سربراہ کے طور پر مقتول کے گھر گئے۔

حسب حال سے علیحدگی کے بعد ناجیہ بیگ نے دوبارہ اداکاری کا آغاز کردیا

ویڈیو دیکھیں:

مزید :

قومی -اہم خبریں -