ایمن آباد کے قریب جعفر ایکسپریس کی بوگیاں پٹری سے اتر گئیں ، 15مسافر زخمی
گوجرانوالہ (ڈیلی پاکستان آن لائن )ایمن آباد کے قریب جعفر ایکسپریس کی4 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں جس کے نتیجے میں 15مسافر زخمی ہو گئے ۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پشاور سے لاہور آنے والی جعفر ایکسپریس ایمن آباد کے قریب پہنچی تو حادثے کا شکار ہو گئی ، گرجرانوالہ اور ایمن آباد کے درمیان گاڑی کی 4بوگیاں پٹری سے اتر گئیںاور متعدد افراد بوگیوں کے اندر پھنس گئے جنہیں نکالنے کیلئے امدادی کارروائیاں جاری ہیں .
ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثے کے باعث خواتین اور بچوں سمیت 15مسافر زخمی ہیں جنہیں طبی امداد کیلئے ریسکیو کو بھی طلب کر لیا گیا ہے ۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ ٹرین ڈرائیور کو ایمن آباد کے قریب پٹری ٹیڑھی نظر آئی توس نے ہنگامی طورپر بریک لگائی جس کے نتیجے میں بوگیاں الٹ گئیں ۔