بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کو سزائے موت کے سوال پر اداکار سشانت صحافی پر برہم ہو گئے

بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کو سزائے موت کے سوال پر اداکار سشانت صحافی پر ...
بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کو سزائے موت کے سوال پر اداکار سشانت صحافی پر برہم ہو گئے

  

ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن )بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کو سزائے موت کے سوال پر اداکار سشانت آگ بگولہ ہو گئے اور صحافی کو کھری کھری سنا دیں ۔

نیو نیوز کے مطابق فلم ”رابطہ “ کی پروموشن کے دوران صحافی نے سشانت سے کلبھوشن یادیو کی پاکستان میں سزائے موت کے حوالے سے سوال پوچھ لیا جس پر اداکار نے جواب دیا کہ بغیر تفصیلات جانے اس بارے میں کچھ بھی نہیں کہا جا سکتا ۔

صحافی نے سوال دہراتے ہوئے کہا کہ یہ تو قومی سالمیت کا معاملہ ہے جس پر آپ کو رائے دینی چاہئیے تو سشانت نے اظہار برہمی کرتے ہوئے صحافی کو مخاطب کیا اور کہا کہ ”کیا آپ کو قومی سالمیت کے معاملات کے جواب آتے ہیں تو میں کچھ پوچھوں “۔

سشانت نے کہا کہ اگر میں اس بارے میں اپنی کوئی رائے نہیں دیناچاہتا تو اس میں کیا برائی ہے ؟ ”کسی بھی معاملے کی مذمت کرنے یا نہ کرنے کےلئے انسان کو اس کی تفصیلات ضرور معلوم ہونی چاہئیں“۔

مزید :

تفریح -