کشمیری نوجوانوں نے گائے کے جسم پر نہ مٹنے والے رنگوں سے پاکستانی جھنڈا بنادیا
سرینگر (ویب ڈیسک)بھاری مقبوضہ کشمیر کے دارالحکومت سری نگر میں گزشتہ چند روز سے پاکستان جھنڈا لہرانے سے روکنے کے لئے کرفیو نافذ ہے لیکن کشمیر کی آزادی کا خواب دیکھنے والے نوجوانوں نے بھارتی فوج اور ہندوئوں کو سخت پریشانی میں مبتلا کر دیا ہے۔
روزنامہ جنگ کے مطابق گزشتہ روزانہوں نے ایک متبرک گائے کے جسم پر نہ مٹنے والے رنگوں کے ساتھ پاکستانی جھنڈا بنایا اور سری نگر کے کرفیو زدہ علاقوں میں چھوڑ دیاجہاں وہ آزادی کے ساتھ گھومتی رہی اور جہاں بھارتی فوج کے سخت کرفیو آرڈر میں چڑیا بھی پر نہیں مار سکتی وہاں پاکستان کا جھنڈا کشمیریوں کی آزادی کے خواب کی تعبیر بننے کے لئے مختلف سڑکوں پر کشمیری نوجوانوں کے خون کو گرماتا رہا۔لیکن نہ تو فوج متبرک گائے کو پاکستانی جھنڈا لے کر پھرنے پر گولی مار سکی اور نہ ہی جھنڈے کو اس کے جسم سے اتار سکی۔