نورین لغاری کے والدین فلیٹ کو تالہ لگا کر غائب
حیدر آباد (ویب ڈیسک) نورین لغاری کے متعلق ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس اور ویڈیو بیان جاری ہونے کے بعد اس کے والدین منظر عام سے غائب ہوگئے۔ نورین عبدالجبار لغاری کے متعلق بتایا جارہا ہے کہ وہ لاہور پہنچ گئے ہیں۔ ہفتے کو میڈیا میں نورین لغاری کے متعلق چلنے والی خبروں کے بعد اس کے والد اور بھائی بدستور میڈیا سے رابطے میں تھے، اتوار کو اس کے والدین نے اپنا موبائل فون بند کرلیا تھا تاہم ان کی فیملی بدستور حسین آباد کے علاقے ذیشان پلازہ کے فلیٹ میں موجود تھی، پیر کی صبح نورین لغاری کی پوری فیملی فلیٹ کو تالا لگا کر کہیں چلی گئی۔