مشال کے اہلخانہ نے ولی خان یونیورسٹی کا نام مشال کے نام پر رکھنے کی درخواست کی ہے:عمران خان

صوابی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ مشال کے اہلخانہ نے ولی خان یونیورسٹی کا نام مشال کے نام پر رکھنے کی درخواست کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ مشال خان کے اہلخانہ سے اظہار تعزیت کیا اور اس موقع پر مشال کے اہلخانہ نے انتہائی دو معقول درخواستیں کی ہیں جن میں یونیورسٹی کو مشال کے نام سے منسوب کرنے اور مشال کے قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچانے کا کہا گیا ہے۔
پوری قوم مشال کی موت کی ذمہ دار،توہین رسالت کا قانون قرآن و حدیث کیخلاف ہے:مذہبی سکالرجاوید غامدی
عمران خان نے کہا کہ ملاقات کے دوران مشال کے خاندان کے صبر اور حوصلے سے متاثر ہوا اور ان کی درخواستوں کو ماننے کی ہرممکن کوشش کروں گا۔اس سے قبل عمران خان نے مشال کے گھر جاکر مقتول کے والدین سے تعزیت کا اظہار کیا اور مجرموں کو سزا دلوانے کا یقین دلایا۔
1. This morning I condoled with Mashal's family and was moved by their amazing courage and dignity pic.twitter.com/AkZFdqxyIp
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) April 18, 2017
3. Two: that the University be renamed after Mashal Khan so that his memory will live on.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) April 18, 2017