برطانوی وزیر اعظم نے ملک میں عام انتخابات 8جون کو کرانے کا اعلان کر دیا

برطانوی وزیر اعظم نے ملک میں عام انتخابات 8جون کو کرانے کا اعلان کر دیا
برطانوی وزیر اعظم نے ملک میں عام انتخابات 8جون کو کرانے کا اعلان کر دیا

  

لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن ) برطانوی وزیر اعظم تھریسامے نے ملک میں عام انتخابات قبل از وقت کرانے کا اعلان کر دیا ۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق برطانوی وزیر اعظم تھریسامے نے جنرل الیکشن 8جون 2017ءکو کرانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ عام انتخابات قبل ازو قت کرانے کا اعلان مشکل فیصلہ تھا ۔

ان کا کہنا تھا کہ عام انتخابات ملکی مفاد میں ہیں ، الیکشن ملک میں استحکام لانے کا واحد راستہ ہیں ۔ہاؤس آف کامنز میں انتخابی تجویز کی منظوری کیلئے ووٹنگ کل ہو گی ۔

مزید :

بین الاقوامی -اہم خبریں -