میانمار میں واٹر فیسٹیول کے دوران حادثات ، 285افراد ہلاک ،ہزار سے زائد زخمی

میانمار میں واٹر فیسٹیول کے دوران حادثات ، 285افراد ہلاک ،ہزار سے زائد زخمی
میانمار میں واٹر فیسٹیول کے دوران حادثات ، 285افراد ہلاک ،ہزار سے زائد زخمی

  

ینگون (ڈیلی پاکستان آن لائن ) میانمار کے دارالحکومت ینگون میں واٹر فیسٹیول کے دوران مختلف حادثات کے باعث خواتین اور بچوں سمیت 285افراد ہلاک اور ہزار سے زائد زخمی ہو گئے ۔

”خلیج ٹائمز “ینگون میں 4روزہ واٹر فیسٹیویل کے دوران حادثات نے 285افراد کی جان لے لی جبکہ 1073زخمی ہیں جن میں زیادہ تعداد خواتین اور بچوں کی ہے ۔ واٹر فیسٹول کے دوران جرائم کے واقعات میں بے پناہ اضافہ ہوا۔یہ شرح اموات گزشتہ سال کے فیسٹیول سے 13فیصد زیادہ ہے ۔

چار روزہ فیسٹیول کے دوران مرنے والوں کا تعلق ملک کے مختلف حصوں سے تھا ۔واٹر فیسٹیول کے دوران ٹریفک حادثات ، قتل ، منشیات ، چوری ، اسلحہ رکھنے کے حوالے سے 1200 مقدمات بھی درج ہوئے ہیں۔

گزشتہ سال اس فیسٹول کے دوران 272 افراد ہلاک اور 1ہزار 86افراد زخمی ہوئے تھے۔

مزید :

بین الاقوامی -