مردان یونیورسٹی جیسے واقعات کے تدارک کیلئے ہر سطح پر کام کرنا ہوگا:مریم اورنگزیب

مردان یونیورسٹی جیسے واقعات کے تدارک کیلئے ہر سطح پر کام کرنا ہوگا:مریم ...
مردان یونیورسٹی جیسے واقعات کے تدارک کیلئے ہر سطح پر کام کرنا ہوگا:مریم اورنگزیب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیرمملکت برائے اطلاعات و نشریات نے کہا ہے کہ مردان یونیورسٹی جیسے واقعات کے تدارک کیلئے ہر سطح پر کام کرنا ہوگا اور اپنے نوجوانوں پر ہمیں خصوصی توجہ دینا ہوگی۔

ہم کسی کے خلاف نہیں،مشال کے قاتلوں نے حکومت کے گریبان پر ہاتھ ڈالا:نئی ویڈیو پر مشال خان کے والد کا ردعمل

تفصیلات کے مطابق نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں دہشت گردی کے چیلنج کا سامنا ہے اور دہشت گردی کی سوچ ختم کرناہوگی، دہشت گردی کیخلاف پاکستان کا موقف عالمی سطح پر تسلیم کیاگیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستانی فوج کی مثال نہیں ملتی، پاکستان پُرامن ملک ہے اورنوجوانوں پر ہمیں خصوصی توجہ دینی ہوگی، پاکستان کی 64 فیصد آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے۔مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان مضبوط ثقافتی اقدار کا حامل ملک ہے، بچوں کو اظہار رائے سے متعلق تربیت کی ضرورت ہے،پاکستان کئی سالوں سے دہشت گردی کیخلاف جنگ لڑ رہاہے اور دنیا کو پیغام دیا ہے کہ پاکستان پر امن ملک ہے۔وزیرمملکت نے کہا کہ ضرب عضب اور ردالفساد میں بڑی کامیابیاں حاصل کیں،پاکستان اپنے ہمسایوں کے ساتھ بہتر تعلقات کا خواہاں ہے۔

مشال کے اہلخانہ نے ولی خان یونیورسٹی کا نام مشال کے نام پر رکھنے کی درخواست کی ہے:عمران خان

مزید :

قومی -