ہدایتکار کو دھمکیاں : عدالت نے سنجے دت کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری منسوخ کر دیے

ہدایتکار کو دھمکیاں : عدالت نے سنجے دت کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری منسوخ کر ...
ہدایتکار کو دھمکیاں : عدالت نے سنجے دت کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری منسوخ کر دیے

  

ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن )بھارتی عدالت نے ہدایتکار شکیل نورانی کو دھمکیاں دینے کے مقدمے میں سنجے دت کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کو منسوخ کر دیا ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اندھیری مجسٹریٹ کورٹ نے پندرہ سال پرانے مقدمے میں جاری کئے گئے سنجے دت کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری منسوخ کر دیے ۔ان پر 2002ءمیں فلمساز شکیل نورانی کو دھمکیاں دینے کا الزام عائد کیا گیا تھا ۔شکیل نورانی نے سنجے دت کو فلم ”جان کی بازی “کیلئے 50لاکھ معاوضہ دیا لیکن وہ فلم ادھوری چھوڑ کر چلے گئے جس وجہ سے شکیل نورانی کو 5کروڑ کا نقصان برداشت کرنا پڑا ۔

وزیر اعظم نے ملک میں عام انتخابات 8جون کو کرانے کا اعلان کر دیا

ہدایتکار نے ا س رنج پر سنجے دت کے خلاف انڈر ورلڈ کے ذریعے دھمکیاں دلوانے کا الزام عائد کر کے مقدمہ درج کرایا تھا ۔

مقدمے میں عدالت نے سنجے دت کو کئی بار طلب کیا لیکن وہ پیش نہ ہوئے جس کے بعد عدالت نے انکے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے ۔

مزید :

تفریح -