جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کسٹمز حکام کی کارروائی،سعودی عرب جانیوالے مسافر سے کروڑوں روپے کی منشیات برآمد
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر سعودی عرب جانیوالے مسافر سے کروڑروپے کی منشیات برآمد کرلی گئیں۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کسٹمز حکام نے کارروائی کرتے ہوئے ایک مسافر سے ڈیڑ ھ کلو گرام منشیات برآمد کرلی ہے۔کسٹمز حکام کے مطابق مسافر سعودی عرب منشیات سمگل کرنے کیلئے لے جارہا تھا اور عالمی منڈی میں منشیات کی قیمت ڈیڑھ کروڑ روپے سے زائد ہے جبکہ ملزم کو گرفتار کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔