امیگریشن مکمل کیے بغیر کسی کو پاکستان میں داخلے کی اجازت نہ دی جائے:وزیرداخلہ چوہدری نثار

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے ہدات جاری کی ہے کہ امیگریشن مکمل کیے بغیر کسی کو پاکستان میں داخلے کی اجازت نہ دی جائے۔
تفصیلات کے مطابق وزیرداخلہ چوہدری نثار کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ بغیر ویزا اور امیگریشن کے آنیوالے غیر ملکیوں کو آنے کی اجازت نہیں ہوگی،لینڈنگ پرمٹس معطلی کے بعد بغیر ویزہ غیر ملکیوں کو آنے کی اجازت نہیں ہوگی۔وزارت داخلہ کا اعلامیہ جاری کیا گیا کہ بغیر موثر ویزا آنے والے غیر ملکیوں کو گرفتار بھی کیا جاسکتا ہے۔
وزیرداخلہ نے ہدایت جاری کی کہ شکار کیلئے آنے والے وفود کے لینڈنگ مقامات اور ایئرپورٹس کی نشاندہی کی جائے اور کسی طیارے کو وزارت داخلہ کی کلیئرنس کے بغیر لینڈنگ کی اجازت نہ ہوگی۔