بالی ووڈ کے کنگ خان نے اپنا نام بدل کر شاہ رخ چن رکھ لیا

بالی ووڈ کے کنگ خان نے اپنا نام بدل کر شاہ رخ چن رکھ لیا
بالی ووڈ کے کنگ خان نے اپنا نام بدل کر شاہ رخ چن رکھ لیا

  

سان فرانسسکو(ڈیلی پاکستان آن لائن)بالی ووڈ کے کنگ خان نے اپنا نام بدل کر شاہ رخ چن رکھ لیا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہ رخ خان 60 ویں سان فرانسسکو انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں شریک ہیں جہاں پر ایک سیشن ہوا جس کے دوران چین کے معروف اداکار جیکی چن کے ساتھ ویڈیو کالنگ کے ذریعے رابطہ کیا گیا تو یہ سب دیکھ کنگ خان حیران رہ گئے اور اس موقع پر انہوں نے کہا کہ وہ جیکی چن کے بہت بڑے مداح ہیں اور آج سے وہ اپنا نام بد ل کر شاہ رخ چن رکھ رہے ہیں۔انہوں نے اس موقع پر بتایا کہ جب ان کا سب سے بڑا بیٹا آریان خان پیدا ہوا تو وہ جیکی چن سے مشابہت رکھتا تھا۔

مشال خان کے قتل کے بعد مشتعل افراد کی ایک دوسرے کو مبارکباد،تحریک انصاف کے تحصیل کونسلر نے نام نہ بتانے کا حلف لیا

مزید :

تفریح -