پی ایس ایکس میں ہفتے کے دوسرے روز بھی شدید مندی، کے ایس ای 100 انڈیکس 251 پوائنٹس کی کمی سے47 ہزار کی نفسیاتی حد کھو بیٹھا

پی ایس ایکس میں ہفتے کے دوسرے روز بھی شدید مندی، کے ایس ای 100 انڈیکس 251 پوائنٹس ...
پی ایس ایکس میں ہفتے کے دوسرے روز بھی شدید مندی، کے ایس ای 100 انڈیکس 251 پوائنٹس کی کمی سے47 ہزار کی نفسیاتی حد کھو بیٹھا

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں ہفتے کے دوسرے روز شدید مندی رہی ہے جس کے باعث کے ایس ای 100 انڈیکس 251 پوائنٹس کی کمی سے47 ہزار کی نفسیاتی حد سے نیچے آگیا ۔ سٹاک مارکیٹ میں آج (منگل کو) بھی سرمایہ کاروں کو اربوں روپے کے خسارے کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی ایس ایکس میں کاروبار کے دوران سرمایہ کاری کا ملا جلا رجحان رہا تاہم سرمایہ کاروں نے کے ایس ای 100 انڈیکس میں دلچسپی نہ ہونے کے برابر دکھائی جس کی وجہ سے انڈیکس میں شدید کمی ہوئی۔ سرمایہ کاروں کی عدم دلچسپی کے باعث کے ایس ای 100 انڈیکس میں251پوائنٹس کی کمی ہوئی جس کی وجہ سے انڈیکس46 ہزار874 پوائنٹس پر آگیا۔

کے ایس ای 100 انڈیکس میں8 کروڑ 26 لاکھ 20 ہزار 610 شیئرز کا لین دین ہوا جن کی مجموعی مارکیٹنگ ویلیو7 ارب30 کروڑ79لاکھ77 ہزار728 روپے رہی۔پی ایس ایکس میں مجموعی طور پر 364 کمپنیوں کے شیئرز کا لین دین ہوا جن میں سے 229 کمپنیز کے حصص کی قیمتوں میں کمی ہوئی جبکہ120 کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ اور15 کمپنیوں کے شیئرز میں استحکام رہا۔ سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی کے باعث سرمایہ کاروں کو اربوں روپے کا نقصان اٹھانا پڑا ہے۔

مزید :

بزنس -