بجلی کی طویل غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ ،’ مریم لائٹ چلی گئی ‘ ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

بجلی کی طویل غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ ،’ مریم لائٹ چلی گئی ‘ ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ ...
بجلی کی طویل غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ ،’ مریم لائٹ چلی گئی ‘ ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ ن کی حکومت کی جانب سے انرجی بحران کے خاتمے کیلئے بڑے بڑے دعوے کرکے ووٹ تو حاصل کرلیے گئے لیکن حکومت 4 سال کے دوران عوام کو بجلی فراہم کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے۔ شہروں میں 14 سے 16 اور دیہی علاقوں میں 18 سے 20 گھنٹے تک کی لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے۔ شدید گرمی اور طویل غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نے عوام کی چیخیں نکال دیں جس پر بعض لوگ تو سڑکوں پر نکلے جبکہ بہت سے لوگوں نے سوشل میڈیا کا سہارا لیا۔ پاکستان بھر میں ” مریم لائٹ چلی گئی“ (#MaryamLightChaliGai) ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن چکا ہے۔

کچھ روز پہلے مسلم لیگ ن کی مرکزی رہنما اور وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے بجلی کی لوڈ شیڈنگ سے باخبر رہنے کا فیصلہ کیا اور اس کیلئے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر کا سہارا لیا۔

مریم نواز نے اپنے ٹویٹ میں کہا تھا کہ جن علاقوں میں لوڈ شیڈنگ ہو رہی ہے وہ اپنے ضلع کے نام کے ساتھ شکایت کرے۔
مریم نواز کی جانب سے یہ ٹویٹ تو کردیا گیا لیکن ملک میں جاری توانائی بحران پر قابو پانے کے کوئی اقدامات نہیں کیے گئے۔ گرمیاں شروع ہی ہوئی ہیں کہ حکومت کے دعووں کی قلعی کھل گئی ہے ۔ ملک بھر میں جاری لوڈ شیڈنگ پر عوام پھٹ پڑے اور پورا پاکستان ہی مریم نواز کو ” مریم لائٹ چلی گئی“ کے ہیش ٹیگ کے ساتھ شکایتیں کرنے لگا۔
سوشل میڈیا صارفین نے بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا سد باب نہ کرنے پر لیگی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے جبکہ سوشل میڈیا پر اس وقت وہ ویڈیوز، بیانات اور تصاویر بھی بڑے پیمانے پر شیئر ہو رہی ہیں جن میں لیگی رہنماﺅں نے الیکشن سے پہلے 6 مہینے، سال ، دوسال کے وعدے کرکے عوام سے ووٹ بٹورے تھے۔

بعض لوگ تو یہ بھی مشورہ دے رہے ہیں کہ پی پی دور میں مینار پاکستان پر احتجاجی کیمپ لگانے والے شہباز شریف کو اب پھر ایک کیمپ لگانا چاہیے جہاں وہ ہاتھ سے پنکھا جھلیں اور اجلاسوں کی صدارت کریں۔
عوام (#MaryamLightChaliGai) کے ہیش ٹیگ کے ساتھ اپنے جذبات کا کس طرح اظہار کر رہے ہیں ، اس کے چند نمونے ذیل میں پیش کیے جا رہے ہیں جو یقینا قارئین کیلئے دلچسپی کا باعث ہوں گے ۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -