’میں رشتہ کروانے کی 15لاکھ روپے فیس لیتی ہوں اور دیکھا ہے کہ امیر ترین مَرد شادی کیلئے خاتون کی اس ایک چیز کو سب سے زیادہ اہمیت دیتے ہیں کہ۔۔۔‘ دنیا کے امیر ترین افراد کے رشتے کروانے والی خاتون نے سب سے اہم راز بے نقاب کردیا

’میں رشتہ کروانے کی 15لاکھ روپے فیس لیتی ہوں اور دیکھا ہے کہ امیر ترین مَرد ...
’میں رشتہ کروانے کی 15لاکھ روپے فیس لیتی ہوں اور دیکھا ہے کہ امیر ترین مَرد شادی کیلئے خاتون کی اس ایک چیز کو سب سے زیادہ اہمیت دیتے ہیں کہ۔۔۔‘ دنیا کے امیر ترین افراد کے رشتے کروانے والی خاتون نے سب سے اہم راز بے نقاب کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کنبرا(مانیٹرنگ ڈیسک) مرد شریک حیات کا انتخاب کرتے وقت خواتین میں کون سے خواص سب سے زیادہ پسند کرتے ہیں؟ اس سوال کا جواب تلاش کرنے کے لیے اب تک کئی تحقیقات ہو چکی ہیں لیکن اب آسٹریلیا کی ایک ازدواجی تعلق کی ماہر اور امراءکے رشتے کرانے والی خاتون نے اس کا حتمی جواب دے دیا ہے۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق لوانے وارڈ (Louanne Ward)ارب پتی خاتون ہے جو امیر کبیر مردوخواتین کے رشتے کرواتی ہے اور جنسی تعلق کی ماہر کے طور پر کام کرتی ہے۔ وہ ایک کامیاب میچ میکر ہے اور ایک رشتہ کروانے کی 15000ڈالر(تقریباً15لاکھ روپے) فیس وصول کرتی ہے۔اس نے 200مرد کلائنٹس کی خواتین کے متعلق پسند و ناپسند کا راز افشاءکر دیا ہے۔

شادی کی تقریب میں دلہن کی مہمانوں کے ساتھ ایسی حرکت کہ تمام لوگ خون کے آنسو رونے لگے
لوانے وارڈ کا کہنا ہے کہ ”جب رشتے کے لیے میں نے ان مردوں سے ان کی پسند کے متعلق پوچھا توان میں سے اکثر نے جسمانی اعتبار سے خواتین کی دلکش مسکراہٹ کو سب سے زیادہ پسند کیا۔ اس کے بعد بالترتیب آنکھوں، بھرپور نسوانی جسم، ٹانگوں، لمبے بالوں، صاف ستھرے پیروں اور خوبصورتی سے تراشے گئے ناخنوں کومیرے کلائنٹس نے سب سے زیادہ پسند کیا۔ جب ان سے میں نے پوچھا کہ وہ اپنی شریک حیات میں جذباتی اعتبار سے کون سے خواص دیکھنا چاہتے ہیں تو سب سے زیادہ مردوں نے کہا کہ وہ ذہین ہونی چاہیے۔ اس کے بعد بالترتیب بھرپور نسوانیت، زندہ دلی، اچھی حسِ مزاح، خوداعتمادی، بہترجنسی تحریک اور نزاکت جیسے خواص کو میرے کلائنٹس نے سب سے زیادہ پسند کیا۔“لوانے وارڈ نے خواتین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ”لیڈیز! میں آپ کو بتا رہی ہوں کہ آپ ہمہ وقت ماتھے پر تیوری چڑھا کر کبھی مردوں کو متاثر نہیں کر سکتی۔ یہ آپ کی مسکراہٹ ہی ہے جو مرد کو آپ کی طرف راغب کر سکتی ہے۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -