مشال خان قتل اَ زخود نوٹس کیس ، چیف جسٹس کا سماعت کھلی عدالت میں کرنے کافیصلہ

مشال خان قتل اَ زخود نوٹس کیس ، چیف جسٹس کا سماعت کھلی عدالت میں کرنے ...
 مشال خان قتل اَ زخود نوٹس کیس ، چیف جسٹس کا سماعت کھلی عدالت میں کرنے کافیصلہ

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )چیف جسٹس آف پاکستان نے مشال خان قتل کیس کی سماعت کھلی عدالت میں کرنے کافیصلہ کر لیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس سپریم کورٹ نے ہفتے کے روز مشال خان قتل کیس کا از خود نوٹس لیا تھا اور آئی جی کے پی کے کو رپورٹ جمع کروانے کا حکم بھی جاری کیا تھا ۔آئی جی کی جانب سے رپورٹ سپریم کورٹ میں پیش کر دی گئی ہے جس کے بعد چیف جسٹس نے کیس کی سماعت کھلی عدالت میں کرنے کافیصلہ کیاہے ۔

چیف جسٹس نے از خود نوٹس کو کل سماعت کیلئے مقرر کرنے کا حکم جاری کر دی ہے اور چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ کل سماعت کرے گا۔اس حوالے سے ایڈو کیٹ جنرل ،آئی جی کے پی کے اور عبدالوالی خان یونیورسٹی کے رجسٹرار کو نوٹسز جاری کر دیئے گئے ہیں۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -