وزیراعظم نے 2018 تک بجلی بحران پرقابو پانے کا کہا تھا،بجلی منصوبہ لگانے میں 3سے 4سال لگتے ہیں:احسن اقبال

وزیراعظم نے 2018 تک بجلی بحران پرقابو پانے کا کہا تھا،بجلی منصوبہ لگانے میں 3سے ...
وزیراعظم نے 2018 تک بجلی بحران پرقابو پانے کا کہا تھا،بجلی منصوبہ لگانے میں 3سے 4سال لگتے ہیں:احسن اقبال

  

حیدر آباد (ڈیلی پاکستا ن آن لائن)وفاقی وزیر ترقیاتی و منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہاہے کہ وزیراعظم نواز شریف نے کہاتھا کہ 2018 تک بجلی کے بحران پر قابو پا لیا جائے گا،بجلی کا ایک منصوبہ لگانے میں3سے 4سال کا وقت لگتا ہے۔

صدر مملکت سے وفاقی سیکریٹری صحت کی ملاقات، ملکی و سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ترقی اور منصوبہ بندی احسن اقبال کا استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ملک میں پہلے کوئی دن ایسا نہیں گزرتا تھا جب دہشت گردی کا کوئی واقعہ نہ ہواور آئے روز دہشتگردی کے واقعات کی وجہ سے تمام سرمایہ کار بیرون ملک منتقل ہورہے تھے لیکن وزیراعظم نے دہشتگردی پر قابو پانے کیلئے دن رات محنت کی اور ان کی کمر توڑ کررکھ دی۔انہوں نے کہاکہ بجلی کے ایک منصوبے کو مکمل کر نے میں3 سے4سال لگتے ہیں جبکہ ایک سال کے دوران بجلی کے تمام منصوبے ایک ایک کر کے مکمل ہوں گے یہی نہیں ایک سال میں 10 ہزار میگاواٹ بجلی نظام میں داخل ہوگی جس کی بدولت ملک پھر سے اندھیروں سے نکل آئے گا۔

مزید :

قومی -