ایم کیو ایم لندن کے رہنما ڈاکٹر حسن ظفر عارف ضمانت پر رہا

ایم کیو ایم لندن کے رہنما ڈاکٹر حسن ظفر عارف ضمانت پر رہا
ایم کیو ایم لندن کے رہنما ڈاکٹر حسن ظفر عارف ضمانت پر رہا

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایم کیو ایم لندن کے رہنما ڈاکٹر حسن ظفر عارف کو سنٹرل جیل کراچی سے ضمانت پر رہا کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق انسداد دہشتگردی کی مقامی عدالت نے ایم کیو ایم لندن کے رہنما ڈاکٹر حسن ظفر کی ضمانت منظور کرلی ہے۔ ان کی ضمانت ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض منظور کی گئی ہے۔

امجد اللہ خان نے سیاست سے توبہ کر لی، دوران قید احساس ہوا کہ لندن میں بیٹھے افرادپاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی کر رہے ہیں: سابق رہنماء ایم کیو ایم

واضح رہے کہ ڈاکٹر حسن ظفر عارف کو بانی ایم کیو ایم کی 22 اگست 2016 کی نفرت انگیز تقریر کے بعد کراچی پریس کلب سے حراست میں لیا گیا تھا۔ان پر الزام تھا کہ انہوں نے نفرت انگیز تقریر میں سہولت کار کا کردار ادا کیا ہے۔ ڈاکٹر حسن ظفر عارف سے پہلے ایم کیو ایم لندن کے سابق رہنما امجد اللہ خان کو بھی کچھ روز پہلے جیل سے رہا کیا گیا تھا۔ جیل سے رہائی کے بعد امجد اللہ خان نے ایک پریس کانفرنس کے ذریعے سیاست سے کنارہ کشی اختیار کرنے کا اعلان کیا تھا۔

مزید :

کراچی -اہم خبریں -