’اچانک میری داڑھی اُگ آئی، ڈاکٹر کے پاس گئی تو اس نے وجہ بتائی کہ۔۔۔‘ وہ لڑکی جس کی مَردوں سے بھی بڑی داڑھی ہے، یہ کیسے ہوگیا؟ انتہائی پریشان کن وجہ بتادی

’اچانک میری داڑھی اُگ آئی، ڈاکٹر کے پاس گئی تو اس نے وجہ بتائی کہ۔۔۔‘ وہ ...
’اچانک میری داڑھی اُگ آئی، ڈاکٹر کے پاس گئی تو اس نے وجہ بتائی کہ۔۔۔‘ وہ لڑکی جس کی مَردوں سے بھی بڑی داڑھی ہے، یہ کیسے ہوگیا؟ انتہائی پریشان کن وجہ بتادی

  

لندن (نیوز ڈیسک) خواتین کے چہرے پر معمولی سے بال بھی نمودار ہوجائیں تو وہ سخت بے چین ہوجاتی ہیں اور انہیں غائب کرنے کیلئے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھتیں، مگر برطانوی لڑکی ایلما ٹورس کا پورا چہرہ کسی مرد کی طرح گھنے بالوں سے بھر گیا ہے۔

دی مرر کی رپورٹ کے مطابق 24 سالہ ایلما جب 16 سال کی تھیں تو پہلی بار ان کے چہرے پر مردوں کی طرح بال نمودار ہونا شروع ہوگئے۔ جب ان بالوں میں بتدریج اضافہ ہوا تو وہ ڈاکٹر کے پاس گئیں۔ تب پہلی بار انہیں پتہ چلا کہ وہ پولی سسٹن اووری سنڈروم (PCOS) نامی بیماری کی شکار تھیں۔ یہ بیماری ہارمونز کی گڑ بڑ کا سبب بنتی ہے جس کے باعث خواتین کے چہرے پر مردوں کی طرح بال اگنا شروع ہوجاتے ہیں۔

قدرت کا کرشمہ، سائنس بھی لاجواب،نو مولود بچے نے اپنی ماں کو موت کے منہ سے نکال دیا،ڈاکٹرز ایک دوسرے کا منہ تکنے لگے

ا یلما کے پاس اب کوئی حل نہیں تھا سوائے اس کے کہ وہ باقاعدگی سے شیو کریں۔ انہوں نے اپنی زندگی کے گزشتہ7 سال اسی طرح گزارے ہیں۔ وہ باقاعدگی سے شیو کرتی رہی ہیں لیکن گزشتہ سال اگست میں انہوں نے ایسا فیصلہ کیا کہ جس نے ہر کسی کو حیران کردیا۔ ایلما نے مردوں کی طرح داڑھی رکھنے کا فیصلہ کیا اور اب ان کا چہرہ گھنے بالوں سے بھر چکا ہے۔

ایلما کی خوش قسمتی ہے کہ ان کے 22 سالہ عزیز ترین دوست ٹیلر مشکل سے مشکل گھڑی میں بھی ان کے ساتھ رہے ہیں۔ وہ دونوں ایک دوسرے سے محبت کرتے ہیں اور عمر بھر ساتھ رہنا چاہتے ہیں۔ ایلما کا کہناہے کہ جب پانچ سال قبل ٹیلر سے ملاقات ہوئی تو جلد ہی وہ ایک دوسرے کوپسند کرنے لگے۔ انہوں نے ایک روز ٹیلر کو بتایا کہ ان کے چہرے پر مردوں کی طرح بال اگتے ہیں جنہیں چھپانے کیلئے وہ باقاعدگی سے شیو کرتی ہیں۔ اس انکشاف پر بھی ٹیلر نے ان کا ساتھ نہیں چھوڑا۔ وہ ہمیشہ ایلما کی مدد کرتے رہے اور جب گزشتہ سال اگست میں اس نے چہرے کے بالوں کو صاف نہ کرنے کا فیصلہ کیا تو ٹیلر نے اس فیصلے کی بھی حمایت کی۔

ا یلما نے بتایا کہ وہ اس بات پر متفکر تھیں لیکن جب ٹیلر سے پوچھا تو اس کا کہنا تھا ”یہ بال ہی تو ہیں۔ مجھے تم اس طرح بھی اچھی لگتی ہو۔ یہ کوئی مصنوعی چیز نہیں ہے، یہ تمہارے قدرتی بال ہیں۔ ان کے ساتھ بھی تم میرے لئے قدرتی حسن کا نمونہ ہو۔“ ایلما کا کہنا ہے کہ اب وہ پہلے سے زیادہ پراعتماد ہیں اور امید کرتی ہیں کہ آئندہ زندگی بھی چہرے کے گھنے بالوں کے ساتھ ہی گزاریں گی۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -