وہ ملک جس کے ایک لاکھ شہریوں کو سعودی عرب نے نوکریاں دینے کا اعلان کردیا، کونسا ملک ہے؟ جان کر پاکستانیوں کی حیرت کی انتہا نہ رہے گی

وہ ملک جس کے ایک لاکھ شہریوں کو سعودی عرب نے نوکریاں دینے کا اعلان کردیا، ...
وہ ملک جس کے ایک لاکھ شہریوں کو سعودی عرب نے نوکریاں دینے کا اعلان کردیا، کونسا ملک ہے؟ جان کر پاکستانیوں کی حیرت کی انتہا نہ رہے گی

  

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) ایک ایسے وقت پر کہ جب لاکھوں دیگر غیرملکیوں کو سعودی عرب سے نکالا جارہا ہے، کینیا کے شہریوں کی قسمت جاگ اٹھی ہے جنہیں لاکھوں کی تعداد میں سعودی عرب بلایا جا رہا ہے۔

گلف نیوز کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب تقریباً ایک لاکھ کینیائی شہریوں کو اپنے ہاں بلانے پر غور و خوض کررہا ہے۔ یہ افراد مہارت یافتہ یا نیم مہارت یافتہ افرادی قوت پر مشتمل ہوں گے جن میں نرسوں اور ٹیکنیکل کام کرنے والوں کی بڑی تعداد بھی شامل ہو گی۔ان کی مجموعی تعداد تقریباً ایک لاکھ تک ہوسکتی ہے۔

پاکستان، بھارت اور بنگلہ دیش میں سے کس ملک کے شہریوں کو عرب ممالک میں ملازمت حاصل کرنے کیلئے سب سے زیادہ پیسے دینے پڑتے ہیں؟ ایسی حقیقت منظر عام پر آگئی کہ جان کر عرب شہری بھی دنگ رہ گئے

اس سلسلے میں گزشتہ ہفتے سعودی کامرس منسٹر ماجد بن عبداللہ القسابی کے دورہ کینیا کے موقع پر بات چیت بھی کی گئی۔ سعودی وفد کی ملاقات سات کیبنٹ سیکرٹریوںکے ساتھ ہوئی اور دونوں اطراف نے فیصلہ کیا کہ حکومتی سطح پر تعاون کے نتیجے میں کینیا کو خام تیل کی فراہمی بھی ہو گی۔ سستی قیمت پر تیل کی فراہمی کے بارے میں باقاعدہ مذاکرات کا آغاز عنقریب ہوگا۔ اسی طرح کینیا کو سعودی عرب کی جانب سے کھاد برآمد کرنے کے بارے میں بھی اہم فیصلے کئے گئے۔

مزید :

عرب دنیا -