سعود ی عرب کے ہیلی کاپٹر کو یمن میں مار گرایا گیا، 12فوجی جاں بحق

سعود ی عرب کے ہیلی کاپٹر کو یمن میں مار گرایا گیا، 12فوجی جاں بحق
سعود ی عرب کے ہیلی کاپٹر کو یمن میں مار گرایا گیا، 12فوجی جاں بحق

  

ریاض(ڈیلی پاکستان آن لائن )سعود ی عرب کے ہیلی کاپٹر کو یمن میں مارگرایا گیا ہے جس میں 12فوجی سوار تھے ۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق سعودی ہیلی کاپٹر کو یمن میں نشانہ بنا یاگیا جس میں 12فو جی سوار تھے جن میں 4سعودی اور 8اتحادی فوجی شامل ہیں ۔تمام فوجی جوان اس حملے میں جاں بحق ہو گئے ہیں  ۔رپورٹس کے مطابق سعودی فورسز کا بلیک ہاک ہیلی کاپٹر جنگی آپریشن میں حصہ لے رہا تھا جب کہ بعض میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہےکہ ہیلی کاپٹر حادثاتی طور پر تباہ ہوا تاہم سعودی خبر رساں ایجنسی کا کہنا ہے کہ حتمی معلومات تاحال موصول نہیں ہو سکیں ہیں۔

مزید :

عرب دنیا -اہم خبریں -