کھجور کے دن پھر گئے، کپل شرما شو کی ایک قسط میں پرفارم کرنے کا معاوضہ 3 سے 5 لاکھ روپے وصول کرتا ہے: بھارتی ویب سائٹ

کھجور کے دن پھر گئے، کپل شرما شو کی ایک قسط میں پرفارم کرنے کا معاوضہ 3 سے 5 ...
کھجور کے دن پھر گئے، کپل شرما شو کی ایک قسط میں پرفارم کرنے کا معاوضہ 3 سے 5 لاکھ روپے وصول کرتا ہے: بھارتی ویب سائٹ

  

پٹنہ (ڈیلی پاکستان آن لائن)دی کپل شرما شو میں کھجور کا کردار ادا کرنے والے 12سالہ کارتکے راج انتہائی غریب خاندان کے چشم و چراغ ہیں۔ ٹی وی پر آنے سے پہلے کارتکے کے اہل خانہ کو دو وقت کی روٹی بھی میسر نہیں تھی لیکن اب ان کے دن پھر چکے ہیں، وہ معروف کامیڈی ٹی وی شو کی ایک قسط میں پرفارم کرنے کا معاوضہ 3 سے 5 لاکھ روپے لیتے ہیں۔

بھارتی ویب سائٹ بھاسکر ڈاٹ کام سے گفتگو کرتے ہوئے کارتکے کی ماں کرن دیوی نے بتایا کہ چار سال پہلے تک جس دن ان کے گھر میں دال چاول اور سبزی بنتی تھی تو بچے سمجھتے تھے کہ آج پارٹی ہے۔ کارتکے کی ماں نے بتایا کہ 2013 میں کارتکے ایک ٹی وی چینل کے کامیڈی شو میں پرفارم کرنے کیلئے کولکتہ گیا تھا جس کے بعد اس پر کپل شرما کی نظر پڑی اور انہوں نے میرے بیٹے کو اپنے شو میں پرفارم کرنے کا موقع دیا ۔

”میں روزانہ صبح اذان کی آواز سے اٹھتی ہوں اور ۔۔۔“سونو نگھم کے بعد بھارتی اداکارہ پوجا بھٹ میدان میں آگئیں ،ایسی بات کہہ دی جسکی کسی کو توقع نہ تھی

کارتکے جب پہلی بار ہوٹل میں ٹھہرا تو اس دوران وہاں ملنے والا کھانا چھپا کر گھر لے آیا، وہ چاہتا تھا کہ ان کی ماں بھی اچھے کھانے کا لطف لے سکے لیکن گھر تک پہنچنے سے پہلے ہی کھانا خراب ہوچکا تھا لیکن اس کی ماں نے بیٹے کا دل رکھنے کیلئے کھانا کھایا اور اسے محسوس بھی نہیں ہونے دیا۔

بالی ووڈ کے کنگ خان نے اپنا نام بدل کر شاہ رخ چن رکھ لیا

دی کپل شرما شو میں کام کرنے کے بعد کارتکے راج کی پوری زندگی تبدیل ہوگئی ہے۔ اس کے والد نے اپنا پراپرٹی کا کاروبار شروع کردیا ہے جبکہ وہ خود اپنی والدہ اور بہن کے ہمراہ ممبئی شفٹ ہوگیا ہے جہاں وہ ٹی وی شوز کرنے کے ساتھ بہترین سکول میں تعلیم بھی حاصل کر رہا ہے۔

مزید :

تفریح -