”مشال خا ن نے ٹیچر سے وقت پر کلاس میں آنے کا سوال کیا تو اس استاد نے مشال پر یہ سنگین الزام لگا دیا “ حامد میرنے انتہائی حیران کن انکشاف کر دیا

”مشال خا ن نے ٹیچر سے وقت پر کلاس میں آنے کا سوال کیا تو اس استاد نے مشال پر یہ ...
”مشال خا ن نے ٹیچر سے وقت پر کلاس میں آنے کا سوال کیا تو اس استاد نے مشال پر یہ سنگین الزام لگا دیا “ حامد میرنے انتہائی حیران کن انکشاف کر دیا

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )سینئر صحافی حامد میر نے انکشاف کیاہے کہ مشال خان نے جب اپنے ٹیچر کو  کلاس میں وقت پر نہ آنے سے متعلق سوال کیا تو اس استاد نے مشال خان پر حراساں کرنے کا الزام لگا دیا ۔

نجی ٹی وی کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے حامد میر کا کہناتھا کہ مشال خان نے یونیورسٹی میں اپنے ٹیچر سے وقت پر کلاس میں آنے کیلئے کہا تو اس استاد نے مشال خان پر حراساں کرنے کا الزام عائد کر دیا ۔اس موقع پر موجود پاکستان تحریک انصاف کے رہنما مراد سعید نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مشال خان نے ان اساتذہ کیخلاف بھی آواز بلند کی تھی جو کہ ایک کی بجائے دو یا تین جگہ پر عہدوں پر تعینات تھے ۔

مزید :

اسلام آباد -