طالب علم محمد عیش کی آنکھیں ضائع کرنے کا ملزم اعظم حنیف غائب ہوگیا،عدالت نے درخواست ضمانت خارج کردی

طالب علم محمد عیش کی آنکھیں ضائع کرنے کا ملزم اعظم حنیف غائب ہوگیا،عدالت نے ...
طالب علم محمد عیش کی آنکھیں ضائع کرنے کا ملزم اعظم حنیف غائب ہوگیا،عدالت نے درخواست ضمانت خارج کردی

  

لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج اعجاز احمد نے نویں جماعت کے طالب علم محمد عیش کی آنکھیں ضائع کرنے کے مقدمہ میں ملوث ملزم اعظم حنیف کے پیش نہ ہونے پر درخواست ضمانت خارج کردی ہے ، کیس کی تفتیش سی آئی اے اقبال ٹاو ن پولیس کے حوالے کردی گئی۔

سنگین مقدمات میں ملوث خطرناک ملزمان کے ویڈیو ٹرائل کا فیصلہ

ایڈیشنل سیشن جج اعجاز احمد کی عدالت میں ملزم اعظم حنیف گزشتہ روزپیش نہیں ہوا جبکہ اس کی جگہ اس کا وکیل پیش ہوا جس پرفاضل جج نے ملزم کی عدم پیروی کے باعث اس کی ضمانت خارج کر دی۔ عدالت میں محمد عیش کے وکیل اصغر علی چودھری اور پروٹیکشن بیور کے وکلا ءرانا ممتاز،رانا جمیل ،محمد وقاص اور حسناد حسین پیش ہوئے جنوں نے عدالت کو بتایا کہ اس کیس کی تفتیش تھانہ سندر پولیس سے لے کر سی آئی اے اقبال ٹاو ¿ن پولیس کے حوالے کردی گئی ہے، کیس میں دہشت گردی کی دفعات کا اضافہ کر دیا گیا ہے جس پر پولیس نے اس کیس کے 3ملزمان اعظم حنیف،سہیل عامر اور ذیشان کا 7روز کا جسمانی ریمانڈ انسداد دہشت گردی عدالت سے حاصل کررکھا ہے جس کے بعدعدالت نے ریکارڈ کی پڑتال اور تفتیشی کے بیان کے بعد ملزم کی درخواست کو خارج کرتے ہوئے کیس داخل دفتر کردیاہے۔

مزید :

لاہور -