پانامہ کیس فیصلے کی تاریخ کا اعلان ہوتے ہی لاہور کی سڑکوں پر وزیر اعظم کی حمایت میں بینرز آویزاں

پانامہ کیس فیصلے کی تاریخ کا اعلان ہوتے ہی لاہور کی سڑکوں پر وزیر اعظم کی ...
پانامہ کیس فیصلے کی تاریخ کا اعلان ہوتے ہی لاہور کی سڑکوں پر وزیر اعظم کی حمایت میں بینرز آویزاں

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) سپریم کورٹ کی جانب سےپانامہ کیس فیصلے کی تاریخ کا اعلان ہوتے ہی لاہور کی سڑکوں پر وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کی حمایت میں بینرز آویزاں کرد ئیے گئے ہیں۔بینرز پر ”قائد تیرا ایک اشارہ ، حاضر حاضر لہو ہمارا“ کی عبارت درج ہے۔

وزیراعظم اہل یا نا اہل؟اتنظار کی گھڑیاں ختم،سپریم کورٹ نے دو دن بعد پاناما کیس کا فیصلہ سنانے کا اعلان کردیا

تفصیلات کے مطابق پانامہ کیس کے فیصلے  کی تاریخ کا  اعلان ہوتے ہی لاہور کی سڑکوں پر وزیر اعظم کی حمایت میں بینرز لگا دئیے گئے ہیں ۔ بینرز پر وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف، وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق ، ایم پی اے یاسین سوہل اور ایم پی اے نصیر احمد کی تصاویر ہیں جبکہ بینرز پر قائد تیرا ایک اشارہ، حاضر حاضر لہو ہمارا  کی عبارت درج کی گئی ہے۔

پانامہ کا فیصلہ ساری قوم کے جذبات کی عکاسی ہوگا:نعیم الحق

لاہور کی سڑکوں پر بینرز لگائے جانے پر پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ءجہانگیر ترین نے کہا کہ فیصلے سے پہلے بینرز لگانا سمجھ سے بالاتر ہے، فیصلے کے اعلان کے فوری بعد بینرز لگانے سے یوں محسوس ہورہا ہے کہ بینرز پہلے سے تیار تھے، ن لیگ تصادم کی راہ اختیار کر رہی ہے، انہیں سپریم کورٹ کا فیصلہ تسلیم کرنا چاہئے اور تصادم کے راستے پر جانے سے گریز کرنا چاہیے۔

مزید :

قومی -