پانامہ کیس سازشیوں کا پولیٹیکل سٹنٹ تھا، وزیر اعظم نے منی لانڈرنگ نہیں کی: خواجہ سعد رفیق

پانامہ کیس سازشیوں کا پولیٹیکل سٹنٹ تھا، وزیر اعظم نے منی لانڈرنگ نہیں کی: ...
پانامہ کیس سازشیوں کا پولیٹیکل سٹنٹ تھا، وزیر اعظم نے منی لانڈرنگ نہیں کی: خواجہ سعد رفیق

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر ریلوے سعد رفیق نے پاناما کیس کو چند سازشیوں کا پولیٹیکل سٹنٹ قرار دیدیا،ان کا کہنا تھا کہ مقدمہ محض سیاسی بنیادوں پر لڑا گیا، مخالفین عدالت میں اپنے الزامات کے حق میں کوئی ثبوت نہیں لا سکے۔

پانامہ کیس ، فیصلے کا اعلان ہوتے ہی لاہور کی سڑکوں پر وزیر اعظم کی حمایت میں بینرز آویزاں

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے پانامہ کیس کے فیصلے کی تاریخ کے  اعلان کے بعد اپنے ایک بیان میں کہا کہ نواز لیگ کا جنازہ نکالنے کے شوق میں جمہوریت کی قبر کھودنے کی سازش شرمناک ہے، سیاسی میدان میں بار بار شکست کھانے والے اب سپریم کورٹ کو مورچے کے طور پر استعمال کرنا چاہتے ہیں۔ وزیر اعظم نے کوئی منی لانڈرنگ نہیں ہوئی، نواز شریف اور شہباز شریف ہی نے پاکستان میں شفاف طرز حکمرانی متعارف کروایا۔

وزیراعظم اہل یا نا اہل؟اتنظار کی گھڑیاں ختم،سپریم کورٹ نے دو دن بعد پاناما کیس کا فیصلہ سنانے کا اعلان کردیا

پانامہ کیس کے حوالے سے وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عدالتی فیصلہ آئین اور قانون کے عین مطابق ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی حکومت قانون کی بالادستی اور اداروں کے احترام پر یقین رکھتی ہے۔ عدالت عظمیٰ کا فیصلہ تسلیم کرنے کی بات پہلے روز سے ہی کر رہے ہیں، پانامہ کیس کا فیصلہ آنے والا ہے، مزید قیاس آرائیاں نہیں کرنی چاہیں۔مخالفین کی جانب سے وزیر اعظم اور ان کے خاندان کے خلاف ثبوت نہیں بلکہ پکوڑوں کے کاغذ پیش کئے گئے۔

پانامہ کا فیصلہ ساری قوم کے جذبات کی عکاسی ہوگا:نعیم الحق

وزیر داخلہ چودھری نثارنے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پانامہ لیکس پر فیصلہ کچھ بھی ہو سکتا ہے، خدا کرے یہ ملک اور قوم کے بہترین مفاد میں ہو اور دعا ہے کہ فیصلے سے انصاف کا بول بالا ہو۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -