وزیر اعلیٰ پنجاب کیلئے روس سے ہیلی کاپٹر درآمد کرلیا گیا

وزیر اعلیٰ پنجاب کیلئے روس سے ہیلی کاپٹر درآمد کرلیا گیا
وزیر اعلیٰ پنجاب کیلئے روس سے ہیلی کاپٹر درآمد کرلیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کیلئے روس سے خصوصی طیارے کے ذریعے ہیلی کاپٹر لاہور پہنچا دیا گیا ہے۔
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق کچھ عرصہ پہلے پنجاب حکومت کا ہیلی کاپٹر افغانستان میں گر کر تباہ ہو گیا تھا جس کے بعد وزیر اعلیٰ پنجاب کیلئے نیا ہیلی کاپٹر خریدنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ نئے ہیلی کاپٹر کی خریداری کیلئے روس سے معاہدہ طے پایا تھا جس کے بعدپنجاب حکومت نے ایک ارب 24 کروڑ روپے جاری کیے تھے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ روسی کارگو طیارہ وزیر اعلیٰ پنجاب کا ہیلی کاپٹر لاہور لایا ہے ، ہیلی کاپٹر مختلف حصوں میں پیک کیا گیا ہے جسے پاک فضائیہ کے انجینئرز اسمبل کرے گی۔

مزید :

لاہور -