بھکی پاور پلانٹ افتتاح کی تاریخوں میں رد و بدل ، افتتاح21اپریل کی بجائے کل ہوگا

بھکی پاور پلانٹ افتتاح کی تاریخوں میں رد و بدل ، افتتاح21اپریل کی بجائے کل ...
بھکی پاور پلانٹ افتتاح کی تاریخوں میں رد و بدل ، افتتاح21اپریل کی بجائے کل ہوگا

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)پانامہ کیس کے فیصلے کی تاریخ کے اعلان کے بعد بھکی پاور پلانٹ کے افتتاح کی تاریخوں میں رد وبدل کردیا گیا ہے۔ پاور پلانٹ کا افتتاح 21اپریل کی بجائے کل ہوگا۔

پانامہ کیس سازشیوں کا پولیٹیکل سٹنٹ تھا، وزیر اعظم نے منی لانڈرنگ نہیں کی: خواجہ سعد رفیق

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وزیر اعظم کے بھکی پاور پلانٹ کے افتتاح کی تاریخ کو تبدیل کردیا گیا۔ نواز شریف پاور پلانٹ کا افتتاح21اپریل کی بجائے 19 اپریل کو کریں گے۔چینل نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ وزیر اعظم کی جانب سے بھکی پاور پلانٹ کے افتتاح کی تاریخ میں رد وبدل پانامہ کیس کے فیصلے کی وجہ سے کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے پانامہ کیس کا فیصلہ سنانے کے لئے20اپریل کی تاریخ دی ہے۔

مزید :

قومی -