مودی سرکار نے پاکستانی شہریوں کو ویزے جاری کرنے پر پابندی کا فیصلہ کرلیا
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)مودی سرکار پاکستان دشمنی میں نت نئے حربے استعمال کر رہی ہے۔ بھارتی حکومت نے پاکستانیوں کو ویزوں کے اجراءکے لئے نئی پابندیاں لگانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
بھکی پاور پلانٹ افتتاح کی تاریخوں میں رد و بدل ، افتتاح21اپریل کی بجائے کل ہوگا
نجی ٹی وی چینل اب تک نیوز کے مطابق مودی سرکار نے پاکستانیوں کو بھارت کے ویزے جاری کرنے کے لئے نئی پابندیاں لگانے کا فیصلہ کر لیا ہے ، ان پابندیوں کے تحت پاکستانیوں کو کلچرل ایکسچینج،اسپورٹس اورٹورازم ویزوں پرپابندی ہوگی، پاکستان کے شہریوں کو صرف رشتہ دار کی موت ، میڈیکل ایمرجنسی کی صورت میں ہی ویزے دئیے جائیں گے۔ چینل نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ بھارتی حکومت پاکستانیوں کو ویزوں کے اجراءپر پابندی سکھ یاتریوں کی بیساکھی میلے سے واپسی پر لگائی جائے گی۔