پنجاب حکومت نے سنئیر صحافی کے بے بنیاد الزامات کی سختی سے تردید کر دی

پنجاب حکومت نے سنئیر صحافی کے بے بنیاد الزامات کی سختی سے تردید کر دی
پنجاب حکومت نے سنئیر صحافی کے بے بنیاد الزامات کی سختی سے تردید کر دی

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) حکومت پنجاب نے سنئیر صحافی شاہین صہبائی کے ان الزامات کی سختی سے تردید کردی ہے جن میں انہوں نے پنجاب حکومت پر الزام عائد کیا کہ وہ سپریم کورٹ کے ججز کو ان کے غیر قانونی گھر گرا نے کی دھمکیاں دے رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سنئیر صحافی شاہین صہبائی نے ٹوئٹر پر ایک ٹوئٹ کیا ہے جس میں انہوں نے پنجاب حکومت پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ گارڈن ٹاﺅن کے رہائشیوں کو ان کے گھر گرانے کی دھمکیاں دے رہی ہے۔ جہاں پر سپریم کورٹ کے ججز بھی رہائش پذیر ہیں۔

دوسری جانب پنجاب حکومت کے آفیشل ٹوئٹر اکاﺅنٹ نے سنئیر صحافی شاہین صہبائی کے ان الزامات کی سختی سے تردید کی ہے ۔پنجاب حکومت نے سنئیر صحافی کے اس ٹوئٹ پر فوری ردعمل کے طور پر ٹوئٹر ہی کے ذریعے کہا ہے کہ صحافی بے بنیاد اور من گھڑت خبریں پھیلا رہے ہیں ، جن میں سپریم کورٹ کے ججز پر دباﺅ ڈالا چاہے۔ ٹوئٹ میں کہا گیا ہے کہ اصل میں چیف سیٹلمنٹ کمشنر نے ایک کمیشن نے 70کنال اراضی کے غیر قانونی قبضے کے خلاف ایک حکمنامہ جاری کیا تھا۔ لیکن اس جگہ اور وقت کا فاضل ججز صاحبان سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

ٹوئٹ میں سنئیر صحافی کو نصیحت بھی کی گئی ہے کہ وہ بحثیت سنئیر صحافی زیادہ ذمہ داری کا ثبوت دیں۔

مزید :

لاہور -