گھر کوہر وقت مہکاہوا رکھنے کے لئے یہ ایک کام کریں

گھر کوہر وقت مہکاہوا رکھنے کے لئے یہ ایک کام کریں
گھر کوہر وقت مہکاہوا رکھنے کے لئے یہ ایک کام کریں

  

نیویارک(نیوزڈیسک) اس خاتون کے گھر سے ہر وقت خوشبو آتی ہے اور جو بھی اس کے گھر میں داخل ہوتا ہے وہ تعریف کئے بغیر نہیں رہ سکتا۔اب خاتون نے اس راز سے پردہ اٹھاتے ہوئے بتایا ہے کہ وہ ایسی خوشبویات کا استعمال کرتی ہے جس کا سانس پر کوئی نقصان بھی نہیں اور اس کی وجہ سے گھر ہروقت معطر رہتا ہے۔آئیے آپ کو بھی بتاتے ہیں:

اجزاء

ایک چوتھائی کپ ڈیٹرجنٹ

دو کپ پانی

چار کھانے کے چمچ بیکنگ سوڈا

ایک برتن

بنانے کا طریقہ

ڈیٹرجنٹ کو بیکنگ سوڈا کے ساتھ ملاکر ایک بالٹی میں ڈالیں اور اس میں دو کپ گرم پانی ڈالیں۔آدھے گھنٹے بعد یہ مواد حل ہوجائے تو اسے کسی سپرے والی بوتل میں ڈال کر صوفوں،کرسیوں، کپڑوں اور کچن میں سپرے کریں، گھر سے ہر وقت خوشبو آئے گی۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -