اگر آپ لمبی زندگی چاہتے ہیں دن میں یہ ایک کام کرنے سے آپ کی خواہش پوری ہوجائے گی، سائنسدانوں نے بڑا دعویٰ کردیا
نیویارک(نیوزڈیسک) حال ہی میں کی گئی ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ جو لوگ دوڑ لگاتے ہیں ان کی زندگی کا دورانیہ دوڑ نہ لگانے والے افراد سے زیادہ ہوتا ہے۔ جس کی وجہ ماہرین صحت یہ بتاتے ہیں کہ دوڑ کی وجہ سے انسان کا وزن کنٹرول میں رہتا ہے اور ساتھ ہی وہ بلند فشار خون سے مسئلے سے دوچار نہیں ہوتا۔
Progress in Cardiovascular Diseaseمیں شائع ہونے والی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ جولوگ دوڑ لگاتے ہیں ان کی زندگی ان افراد سے تین سال زیادہ ہوتی ہے جو یہ کا م نہیں کرتے۔ماہرین نے دیکھا کہ جو لوگ ایک گھنٹہ دوڑ لگاتے ہیں ان کی زندگی سات گھنٹے تک بڑھتی ہے اورجتنی زیادہ دوڑ لگائی جائے اتناہی اس کا فائدہ ہوتا ہے تاہم ایک دن میں بہت زیادہ دوڑ نہ لگائیں بلکہ اسے اپنی زندگی کا معمول بنالیں۔ تحقیق کاروں کا کہنا ہے کہ اس کے ساتھ بہت ضروری ہے کہ آپ سگریٹ نوشی سے پرہیز کریں اور کھانے پینے میں احتیاط سے کام لیں۔ان کا کہنا ہے کہ جو لوگ دوڑ کے ساتھ دیگر صحت مندسرگرمیوں میں حصہ لیتے ہیں تو اس کا فائدہ دوگنا ہوجاتا ہے۔