بورنا کورچ نے گرینڈ پری حسن II ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا

بورنا کورچ نے گرینڈ پری حسن II ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا

  

کاسابلانکا(اے پی پی) کروشیا کے ٹینس سٹار بورنا کورچ نے گرینڈ پری حسن II ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا۔ انہوں نے فائنل میں جرمنی کے تھرڈ سیڈڈ فلپ کولیشرائبر کو اپ سیٹ شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کیا۔ تفصیلات کے مطابق مراکش میں جاری مینز سنگلز مقابلوں کے فائنل تھرڈ سیڈڈ جرمنی کے فلپ کولیشرائبر کا مقابلہ کروشیا کے بورنا کورچ سے تھا۔ دونوں کھلاڑیوں کے درمیان سخت مقابلہ دیکھنے کو ملا جس میں فتح بورنا کروچ کے حصے میں آئی، انہوں نے تھرڈ سیڈڈ جرمنی کے فلپ کولیشرائبر کو 5-7، 7-6(7-3) اور 7-5 سے اپ سیٹ شکست دیکر ٹورنامنٹ جیت لیا۔ اس سے قبل تھرڈ سیڈڈ جرمنی کے فلپ کولشرائبر نے فرانس کے بینوئٹ پیری کو اور کروشیا کے بورنا کورچ نے جمہوریہ چیک کے جیری ویسلی کو ہرا کر فائنل میں جگہ بنائی تھی۔ ایونٹ میں کامیابی کے بعد کروچ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی اس فتح پر بہت خوش ہیں۔

Back to Conversion Too

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -