آئندہ بجٹ میں معاشی ترقی کاہدف 6.2فیصد ہوگا ، سالانہ منصوبہ بندی رابطہ کمیٹی
کراچی(اکنامک رپورٹر)وفاقی حکومت کی جانب سے آئندہ مالی سال( 19۔2018) میں معاشی ترقی کا ہد ف 6.2 فیصد تک مقرر کیا گیا جبکہ رواں مالی سال کے عبوری تخمینہ جات کے مطابق معاشی ترقی کی شرح 5.8 فیصد تک رہے گی،سالانہ منصوبہ بندی رابطہ کمیٹی کا اجلاس گزشتہ روزوزارت منصوبہ بندی ترقی واصلاحات میں ہوا۔اجلاس میں آئندہ مالی سال کیلئے 6.2 فیصدمعاشی ترقی کی شرخ پہنچانے کاہدف مقررکیاگیا، آئندہ مالی سال کے دوران زرعی سیکٹر کیلئے ترقی کاہد ف 3.8، اہم فصلیں3فیصد،لائیو سٹاک 3.8، انڈسٹری 7.6، مینوفیکچرنگ 7.8، لارج سکیل مینوفیکچرنگ 8.1جبکہ سروسزسیکٹر کیلیے ترقی کا ہد ف 6.5 فیصد رکھا گیا ہے۔اسی طرح آئندہ مالی سال 2018۔19 کے دوران ملکی برآمدات کا ہدف27 ارب 30 کروڑ ڈالر رکھا گیا، درآمدات کا ہدف 56 ارب 50 کروڑ ڈالر تک محدود رکھنے کا ہدف ہے،کل سرمایہ کاری جی ڈی پی کے 17.2 فیصدتک رکھے جانے کا امکان ہے۔ٹریڈ بیلنس 29 ارب 20 کروڑٰ ڈالر تک محدود رکھنے کاہدف ہے جاری کھاتوں کا خسارہ 12 ارب 50 کروڑڈالر رہنے کی توقع ہے جوکہ جی ڈی پی کے 3.8فیصد تک رہنے کی توقع ہے۔رواں مالی سال(2017۔18 )کے عبوری تخمینہ جا ت کے مطابق معاشی ترقی کی شرخ 5.8فیصد تک رہے گی ،زرعی سیکٹرمیں ترقی کی شرح 3.8فیصد، اہم فصلوں میں3.6فیصد، لائیو اسٹاک 3.8، انڈ سٹری 5.8فیصد ، مینو فیکچرنگ 6.2، لارج اسکیل مینو فیکچرنگ 6.1اور سروسز سیکٹرمیں گروتھ کی شرح 6.4 فیصد تک رہے گی۔