پاکستانی سیاحت معیشت میں آمدنی کا بڑا ذریعہ ثابت ہو سکتی ہے ‘راجہ حسن اختر

پاکستانی سیاحت معیشت میں آمدنی کا بڑا ذریعہ ثابت ہو سکتی ہے ‘راجہ حسن اختر

لاہور( این این آئی) سیاحت کی صنعت مختلف ممالک کے درمیان صحتمند تعلقات کو فروغ دینے میں بہت مدد کرتی ہے،سیاحت مقامی معیشت میں آمدنی کا بڑا ذریعہ بھی ہے اورسیاحت کے فروغ سے پاکستان کثیر زر مبادلہ کما سکتا ہے،شمالی علاقوں میں پائے جانے والے معدنی وسائل کوبروئے کار لا کر بہت بڑی تعداد میں چھوٹی انڈسٹریز قائم کی جاسکتیں ہے۔ ان خیالات کا اظہار فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) کی قائمہ کمیٹی برائے سیاحت کے چےئرمین اورلاہور چیمبر میں آزاد گروپ کے بانی چےئرمین راجہ حسن اختر نے ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس لاہور میں سیاحت کے فروغ کے عنوان سے منعقدہ خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ سیاحت دنیا میں سب سے بہت بڑی صنعت بن چکی ہے۔ پاکستان کے شمالی علاقہ جات کے علاوہ سندھ،بلوچستان اور خیبر پختونخواہ میں بے شمار سیاحتی مقامات ہیں جنہیں دنیا بھر میں سیاحوں کے لیے توجہ کا مرکز بنایا جا سکتا ہے۔انہوں نے مزیدکہاکہ لاہور قدیم شہر ہے جس میں کئی عمارتیں تاریخی لحاظ سے بہت اہم ہیں ،ہم لاہور میں مختلف فیسٹولزکا انعقاد کر کے غیر ملکی سیاحوں کی توجہ حاصل کر سکتے ہیں۔ایف پی سی سی آئی قائمہ کمیٹی برائے ’’کاٹیج انڈسٹری‘‘ کے چےئرمین محمد یاسین نے کہاکہ وہ یونیورسٹیوں اور کالجزکے طلباء و طالبات کی راہنمائی کی جائے گئی ۔اس سے جہاں بے روزگاری کو کم کرنے میں مدد ملے گئی وہیں ہم زیادہ زر مبادلہ اکھٹا کرسکیں گے۔دنیا میں 8000قسم کے کھیل ہیں۔اگر ہم کھلے میدانوں کو استعمال کرکے کھیل کے میدان تعمیر کریں تواس سے نہ صرف وہاں مقامی آبادی کو روزگار میسر آئے گا بلکہ صحت مندانہ سرگرمیاں بھی فروغ پائیں گی۔

مزید : کامرس