تیل کی عالمی قیمتیں

تیل کی عالمی قیمتیں

سنگاپور (اے پی پی) عالمی مارکیٹ میں خام تیل کے نرخوں میں اضافہ ہوا ہے جس کی وجہ مشرق وسطی کی صورتحال کے باعث خام تیل کی سپلائی میں ممکنہ تعطل پیدا ہونے کے خدشات ہیں ۔سنگاپور مرکنٹائل ایکس چینج میں نیو یارک مین کنٹریکٹ کے تحت ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے وقفے کے بعد سودے36 سینٹ بڑھ کر 66.58 ڈالر فی بیرل رہے جبکہ برنٹ نارتھ سی کروڈ کے مارچ کے لیے سودے 33 سینٹ اضافے کے ساتھ 71.75 ڈالر فی بیرل طے پائے۔

مزید : کامرس