جولائی تا مارچ کے دوران بینکوں کے کارپوریٹ ٹیکس میں 21فیصد کمی

جولائی تا مارچ کے دوران بینکوں کے کارپوریٹ ٹیکس میں 21فیصد کمی

کراچی(اکنامک رپورٹر)جولائی تامارچ بینکوں کے کارپوریٹ ٹیکس میں 21 فیصدنمایاں کمی واقع ہوئی۔ایف بی آر ذرائع کے مطابق رواں مالی سال کے 9 ماہ بینکوں سے کارپوریٹ ٹیکس میں 12 ارب کمی ہوئی، کارپوریٹ ٹیکس میں کمی کے باعث 44 ارب روپے اکٹھے ہوئے۔ذرائع کے مطابق بینکوں کاسرمایہ کاری پر منافع کم ہونے سے ٹیکس وصولی میں کمی ہوئی ٗ گزشتہ مالی سال اسی مدت میں کارپوریٹ ٹیکس پر 56 ارب روپے وصول ہوئے تھے۔

مزید : کامرس