سلمان خان کو فلم کی شوٹنگ کیلئے بیرون ملک جانے کی اجازت

سلمان خان کو فلم کی شوٹنگ کیلئے بیرون ملک جانے کی اجازت
سلمان خان کو فلم کی شوٹنگ کیلئے بیرون ملک جانے کی اجازت

  

جودھ پور(نیٹ نیوز)کالے ہرن کے شکار کیس میں ضمانت پر رہائی پانے والے بالی وڈ سپر اسٹار سلمان خان کو عدالت نے فلم کی شوٹنگ کے لئے بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار نے جودھ پور کی سیشن عدالت میں فلم کی شوٹنگ کے سلسلے میں بیرون ملک جانے کی اجازت کیلئے درخواست دائر کی۔عدالت نے سلمان خان کی درخواست منظور کرتے ہوئے انہیں 25 مئی سے 10 جون تک بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی۔اداکار اپنی نئی آنے والی فلم کی شوٹنگ کے سلسلے میں کینیڈا، نیپال اور امریکا جائیں گے۔

یاد رہے کہ جودھ پور کی عدالت نے سلمان خان کو کالے ہرن کے شکار کیس میں 5 سال قید کی سزا سنا رکھی ہے۔

مزید : کلچر