ہارر کامیڈی فلم ’’ نانو کی جانو‘‘ 20اپریل کو سنیماؤں کی زینت بنے گی
لاہور(فلم رپورٹر) بھارتی فلمی صنعت کے ورسٹائل فنکار ابھے دیول کی نئی فلم ‘‘ نانو کی جانو‘‘رواں ہفتے ڈسٹری بیوشن کلب کے پلیٹ فارم سے سنیماؤں کی زینت بنے گی۔ڈائریکٹر فراز حیدر کی زیر ہدایت بنی یہ فلم بالی ووڈ کی روایتی ڈرامہ فلموں سے بالکل الگ ہے جس کے ٹریلر اور گیتوں کو بھی شائقین کی خاص پذیرائی حاصل ہوچکی ہے ، فلم کی کہانی’’ سدھی‘‘ نامی ایک ایسے بھوت کی کارستانیوں کے گرد گھومتی ہے جو لوگوں کے گھروں پرقبضہ کرنے والے بدمعاش صفت نوجوان ’’انند ‘‘ یعنی ابھے دیول کے عشق میں مبتلا ہوجاتی ہے اور اسکے فلیٹ میں بسیرا کرکے مختلف طریقوں سے اسے خوفزدہ کرنے میں مصروف رہتی ہے یوں دنیا کے سامنے ایک سخت گیر بدمعاش نظر آنے والا کڑیل نوجوان نانو اپنے ہی دوستوں میں طنزو مزاح کا نشانہ بنا رہتا ہے جسے وہ بزدل اور ڈر پھوک کہہ کر طعنہ دیتے رہتے ہیں تاہم جب یہی بھوت اپنی توجہ انکی جانب کرتی ہے تو انکی عقل ٹھکانے آجاتی ہے ۔ روایتی ڈراؤنی فلموں سے منفرد اس فلم کی کہانی معروف فنکار اور رائٹر مانو رشی نے تحریر کی ہے ۔
جبکہ اس کامیوزک ساجد واجد اور سچن گپتا سمیت دیگر موسیقاروں نے مل کر ترتیب دیا ہے ۔