سمیلی سوری ڈپریشن بھگانے کیلئے پول ڈانس کی دلدادہ ہو گئیں

سمیلی سوری ڈپریشن بھگانے کیلئے پول ڈانس کی دلدادہ ہو گئیں

ممبئی (اے پی پی) اداکارہ سمیلی سوری بھی پول ڈانس کی دلدادہ ہو گئیں۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اس سلسلے میں اداکارہ سمیلی سوری کا کہنا ہے کہ پول ڈانس ڈپریشن کے لئے زہر قاتل ہے۔ انہوں نے کہا کہ 2005ء میں بنائی گئی فلم ’’ کل یُگ‘‘ کے بعد میری کچھ فلمیں ناکام ہوئیں جس کے باعث میں ڈپریشن کا شکار ہو گئی اور ڈپریشن سے دور رہنے کے لئے جدوجہد کی اور کچھ ٹی وی اور تھیٹر پر کام کیا، والد کے دنیا سے گزر جانے کے بعد مجھے معلوم ہوا کہ میں ڈپریشن کے خاتمے کی جنگ لڑ رہی ہوں جس کے لئے دبئی میں ایریل ٹیچر سے ملنے کی بجائے پول ڈانس ٹیچر سے ملاقات ہوئی اور پول ڈانس کی وجہ سے نہ صرف فٹنس بلکہ نفسیاتی فوائد بھی حاصل ہوئے ہیں۔

مزید : کلچر