ٹھمکے لگا کر سپر سٹار بننے والیوں کی فنی زندگی بہت کم ہو تی ہے ،آشا چوہدری
لاہور(فلم رپورٹر) اداکارہ و پرفارمرآشا چوہدری نے کہا ہے کہ فنکار مدتوں بعد پیدا ہوتا ہے رقص ہر کسی کے بس کا روگ نہیں ٹھمکے لگا کر سپر سٹار بننے والیوں کی فنی زندگی بہت کم ہو تی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اصل اصل ہوتا ہے اور نقل نقل ،آج سٹیج کی وجہ سے سینکڑوں فنکاروں کے چولہے جل رہے ہیں ،سٹیج سے کروڑ پتی بننے والی فنکاروں نے اپنے جونےئرز کیلئے کچھ بھی نہیں کیا اب وہ دور نہیں رہا جب فنکاروں کو کام کیلئے منت سماجت کرنا پڑتی تھی آؤٹ ڈور تھیٹر نے فنکاروں کو معاشی استحکام بخشا ہے