فلم ’’فیصلہ گجر دا‘‘ کی شوٹنگ جاری
لاہور(فلم رپورٹر ) ہدایتکار نسیم حیدر کی نئی پنجابی فلم ’’فیصلہ گجر دا‘‘ کی شوٹنگ جاری ہے‘ فلم میں مرکزی کردار حاجی یاسین گجر نے ادا کیا ہے جبکہ دیگر فنکاروں میں مدھو‘ انور خان‘ نغمہ بیگم و دیگر شامل ہیں‘ فلم کا سکرپٹ محمد کمال پاشا نے لکھا ہے جبکہ موسیقار طافو ہیں‘ فلم کی نمائش رواں برس میں متوقع ہے۔