اداکارظفر عباس کھچی کی ڈرامہ سیریل ’’چنداتارے‘‘نجی چینل سے آن ائیر

اداکارظفر عباس کھچی کی ڈرامہ سیریل ’’چنداتارے‘‘نجی چینل سے آن ائیر
اداکارظفر عباس کھچی کی ڈرامہ سیریل ’’چنداتارے‘‘نجی چینل سے آن ائیر

  

لاہور (فلم رپورٹر)منفرد موضوع پر بنائی جانے والی ڈائریکٹرعامر تحسین راؤ کی ڈرامہ سیریل ’’چاندا تارے‘‘نجی چینل سے آن ائیر ہوگئی ہے ۔ڈرامہ سیریل ’’چاند تارے‘‘کے نمایاں فنکاروں میں ظفر عباس کھچی ،ڈاکٹر عابد،عزیر،فرح آپااور دیگر شامل ہیں۔اس پراجیکٹ میں ایک اہم کردار ادا کرنے والے سینئر فنکار ظفر عباس کھچی نے ’’پاکستان‘‘کو بتایا کہ اس ڈرامہ میں میرا کردار منفرد نوعیت کا ہے یہ رول پاور فل ہونے کے ساتھ ساتھ پرفارمنس سے بھرپور ہے ۔ ڈائریکٹر عامر تحسین راؤ نے اس ڈرامہ سیریل کو اعلیٰ اور معیاری بنانے کی خاطر بہت محنت کی ہے۔ وہ ایک ایسے ڈائریکٹر ہیں جن کو اپنے کام پر مکمل دسترس حاصل ہے۔’’چاند تارے‘‘کی خاص بات کرداروں کی مناسبت سے فنکاروں کا انتخاب ہے۔اس ڈرامہ میں سینئر فنکاروں کے ساتھ نیو ٹیلنٹ کو بھی صلاحیتوں کے اظہار کا موقع فراہم کیا گیا ہے۔ظفر عباس کھچی نے کہا کہ اس ڈرامہ سیریل میں کئی نامور فنکاروں نے اہم کردار ادا کیا ہے۔

مزید : کلچر