فلموں میں اپنی ثقافت کو بھی اجاگر کرنا ہوگا،دانیا انور

فلموں میں اپنی ثقافت کو بھی اجاگر کرنا ہوگا،دانیا انور
فلموں میں اپنی ثقافت کو بھی اجاگر کرنا ہوگا،دانیا انور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر) اداکارہ و ماڈل دانیا انور نے کہا ہے کہ ہمیں اپنے ماضی کو یکسر نظر انداز کرنے کی بجائے اس وقت کی کامیابیوں کو نئی جدت کے ساتھ پیش کرنا چاہئے ہمیں ٹی وی ڈراموں کی طرح فلموں میں بھی جاندار سکرپٹس کو اہمیت دینا ہو گی۔انہوں نے کہا کہ جب بھی اچھا کام ہوگا اسے ضرور پذیرائی ملے گی اب دور بدل چکا ہے ہمیں روایتی فلموں سے جان چھڑانی ہوگی اور ایسی فلمیں بنانا ہوں گی جو موجودہ دور کی عکاسی کرتی ہوں ہمیں جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ ساتھ اپنی ثقافت کو بھی اجاگر کرنا ہوگا۔اداکارہ و ماڈل نے کہا کہ میں نے جو بھی کام کیا ہے دل سے کیا ہے اور آئندہ بھی دل سے ہی کروں گی۔

مزید :

کلچر -